کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 53 ہزار 759 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔









