سٹاک مارکیٹ 109

سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 74 ہزار پوائنٹس کی حد پار کر گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 74 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 713 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 73 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں