سٹار بیٹر بابراعظم

سٹار بیٹر بابراعظم آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ان ایکشن ہوں گے،

لاہور(rpwrٹںگ آں لائن)پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بگ بیش لیگ کے سیزن 15میں ڈیبیو کریں گے، بابراعظم کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز کے ساتھ مکمل سیزن کا معاہدہ ہوا ہے جس کی تصدیق فرنچائز نے کر دی ہے۔سڈنی سکسرز کے مطابق بابراعظم بگ بیش لیگ 15میں ان کی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے، پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کے ساتھ یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی معاہدوں میں سے ایک ہے، فرنچائز نے بتایا کہ لیگ کے قوانین کے تحت کوئی بھی ٹیم ڈرافٹ سے قبل کسی بھی ایک انٹرنیشنل پلیئر کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرسکتی ہے۔

سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر بابر اعظم نے کہا کہ اس ٹیم کا حصہ بننے پر فخرمحسوس کر رہا ہوں، ورلڈ کلاس بیٹر اسٹیون اسمتھ اور جوش ہیزل وڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنیکے لیے پرجوش ہوں، آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔سڈنی سکسرز کے جنرل مینجر ریچل ہائینز نے بابر اعظم کو سکسرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ باصلاحیت اورانتہائی تجربہ کارکھلاڑی بابراعظم ہماری ٹیم کے لیے نہایت قیمتی اثاثہ ہیں، وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی اور ثابت شدہ لیڈر ہیں، پر امید ہیں کہ فینز بابراعظم کو سکسرز کی جرسی میں دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے۔

خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کے سیزن 15کے ڈرافٹ کے لیے پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رف، محمد حسنین اور اسامہ نے رجسٹرڈ کروا لیا ہے جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ کی کپتان فاطمہ ثنا بھی بگ بیش لیگ سیزن 15 کھیلنے کی خواہشمند ہے۔بی بی ایل سیزن 15کا ڈرافٹ 19جون کو شیڈول ہے جبکہ سیزن کا آغاز دسمبر 2025کے وسط میں ہوگا اور اختتام جنوری 2026کے آخری ہفتے میں ہوگا۔