لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل اورفائنل دیکھنے کے لئے دبئی روانہ ہو گئیں۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سویرا شیخ نے کہا کہ اکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی غرض سے دبئی جانے کا فیصلہ کیا ۔ جس طرح قومی ٹیم کارکردگی دکھا رہی ہے اس سے قوی امید ہے کہ اس بار ٹی ٹونٹی کا چمپئن پاکستان ہی ہوگا۔
میں اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کروںگی ۔ انہوںنے کہا کہ بلے بازوںمیں بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اوران کی اب تک کی کارکردگی انتہائی متاثرکن رہی ہے ،بالرز میں شاہین آفریدی سے بہت متاثرہوں۔