سویرا شیخ 110

سویرا شیخ دو ہفتے کیلئے اٹلی روانہ ہو گئیں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور ماڈل و اداکارہ سویرا شیخ چھٹیاں منانے کے لئے اٹلی روانہ ہو گئیں ۔

روانگی سے قبل خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سویرا شیخ نے کہا کہ میں کافی عرصے سے بے حد مصروف تھی اور یہ منصوبہ بندی کی ہوئی تھی کہ جب بھی فرصت کے لمحات میسر آئے تو اٹلی کا سفر کروں ۔اب سکون اور سیرو تفریح کے لئے دو ہفتے کیلئے اٹلی جارہی ہوں اور واپس آ کر دوبارہ اپنی شوبز سر گرمیوں کا آغاز کروں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں