کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 715 روپے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے سے 6 ہزار 578 روپے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے بڑھ کر 5 ہزار 639 روپے ہوگئی۔








