سونے 148

سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے اضافہ

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں15ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1752ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت800روپے اضافے سے1لاکھ9ہزار100 اوردس گرام سونے کی قیمت686روپے اضافے سے93ہزار536روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1400روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں