سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں350روپے کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں36ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالرز کی سطح1822ڈالرز فی اونس ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت350روپے کمی سے1لاکھ42ہزار450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت298روپے کمی سے1لاکھ22ہزار130 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1540 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔