سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے اضافہ

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1910ڈالرز رہی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 1لاکھ12ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت258روپے اضافے سے96ہزار22روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔