سونے 175

سونے کی فی تولہ قیمت میں1500روپے اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں19ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1731ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1500روپے اضافے سے 1لاکھ6ہزار ، دس گرام سونے کی قیمت1286روپے اضافے سے 90ہزار878روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت40روپے اضافے سے 1360روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں