کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1825 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت100روپے اضافہ سے 1لاکھ26ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت86روپے اضافہ سے 1لاکھ8ہزار282 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
