سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافہ

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر زکا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت1928 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت800روپے اضافہ سے1لاکھ32ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت686روپے اضافہ سے 1لاکھ13ہزار169 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔