ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان کی فلم دبنگ میں کام کرنے کا تجربہ بیان کردیا۔
تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے یہ وہ مشہور ڈائیلاگ تھا جو سال 2010 میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم دبنگ سے ہٹ ہوا اور اسکے بعد ہر بچے بچے کی زبان پر عام ہوگیا۔اس فلم میں سلمان خان پولیس افسر کے کردار میں نظر آئے جبکہ سوناکشی سنہا نے انکی محبوبہ کا کردار ادا کیا اور یوں دو ورسٹائل فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری پر مبنی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
اس فلم کا حصہ بننے پر سوناکشی سنہا کو کیسا محسوس ہوا اس بارے میں انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کیا اور ساتھ ہی سلمان خان کیساتھ کام کرنے پر بھی کھل کر بات کی۔سوناکشی سنہا نے شوٹنگ کے پہلے دن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ،آج بھی دبنگ کے سیٹ پر پہلا دن اور پہلا سین یاد ہے،
ایک اداکار کی بیٹی ہونے کے ناطے مجھے سیٹ کا ماحول کچھ حد تک جانا پہچانا ضرور لگتا تھا، لیکن جب میں خود کیمرے کے سامنے کھڑی ہوئی تو وہ ایک بالکل الگ احساس تھا اور یہ احساس ایسا تھا جیسے کہ میں یہاں ہوں اور کیمرہ میری طرف تانا ہوا ہے جیسے کہہ رہا ہو پرفارم کرو تو میں نے کر دیا۔