اوکاڑہ
( شیر محمد)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے این او سی اور فارم “کے” کی عدم فراہمی پر نواحی علاقوں 50 تھری آر، نور شاہ اور بنگلہ گوگیرہ میں 3 پٹرول پمپس کو سیل کر دیا اور پٹرول پمپ مالکان کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے چلائے جانے والے پٹرول پمپس کو ہرگز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف قانون پٹرولیم مصنوعات کا کاروبار کرنے والے پمپ مالکان کو سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں بصورت دیگر سخت ایکشن کے لیے تیار رہیں۔