اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ سول وار ہوسکتی ہے لیکن کراچی کو وفاق کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نام لئے بغیر پیغام میں کہا کراچی کو سندھ سے الگ کرنے والے صرف خواب دیکھ سکتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ جب اٹھارویں ترمیم کی باتیں ہوں گی تو پیپلزپارٹی سے جواب آئے گا، سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) مل کر سوشل میڈیا مہم چلا رہی ہیں۔






