مکو آ نہ(رپورٹنگ آن لائن) سوتی دھاگے کی ملکی برآمد میں دسمبر 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر 13.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے مطابق ماہ کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کی مالیت سالانہ بنیاد پر کم ہوکر 54.5 ملین ڈالر رہی.
دسمبر 2024 میں سوتی دھاگے کی برآمدات سے 62.8 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ اس طرح دسمبر2024کے مقابلے میں دسمبر2025کے دوران سوتی دھاگے کی برآمد میں 8.3 ملین ڈالر یعنی 13 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ۔









