اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سوا لاکھ ووٹ مجھے ملا ہے تو عمران خان کی امانت ہے ،پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں ہے،کیا پاکستان کی جمہوریت کے اندر چھانگا مناگا اسی طرح جاری رہے گا،کیا جو ضمیر بیچ دیتا ہے وہ دوبارہ سے منتخب ہو کر آسکتا ہے۔
جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا اہم معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں،بنیادی سوال یہ ہیں کہ پاکستان میں چھانگا مانگا کی سیاست جاری رہے گی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ سوا لاکھ ووٹ اگر مجھے ملا تو عمران خان کی امانت ہے،میرے پاس ووٹ عوام کی امانت ہیں۔ فرخ حبیب نے کہاکہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا جو ضمیر بیچ دیتا ہے وہ دوبارہ سے منتخب ہو کر آسکتا ہے؟۔ انہوںنے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے وہ کسی بھی وقت حکومت کو دبا دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بڑا واضح نظر آ رہا ہے ایک طرف مقصود چپڑاسی والے ہیںدوسری جانب ایماندار شخص ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوے کی دہائی کی طرز کی سیاست ٰختم ہونی چاہیے ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کے پی کے سے ویڈیوز سامنے آنے پر اپنے بندوں کو نکالا ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری سندھ حکومت کا لوٹا پیسا لے کر واپس آگئے ہیں،اپنے ووٹ بیچ کر دوبارہ عوام سے، ووٹ مانگنے آجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے امید کرتے ہے ایسی تشریح ہوگی کہ ضمیر فروشوں کا راستہ رک جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ستائیس مارچ کا جلسہ، جلسہ پلس ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اتحادی ہمیشہ ساتھ ہیں اتحادی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ او ائی سی کا اجلاس نہیں ہونے کی بات کرتے ہیں وہ اپنے مفاد کی بات کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا اعزاز ہے ہم نے تین ماہ میں او ائی سی دوسرا بڑا اجلاس بلایا ہے۔