سنی دیول 95

سنی دیول کا اپنی نشے میں دھت وائرل ویڈیو پر ردعمل

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن ) بالی ووڈ سٹار سنی دیول نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے پیچھے کی کہانی بتا دی ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سنی دیول کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ممبئی کی مصروف سڑک پر گھوم رہے تھے، ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے اداکار نشے کی حالت میں ہوں۔مذکورہ ویڈیو پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار نے نشہ کیا ہوا ہے اور وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں، اسی لئے ایسی حالت میں سڑک پر گھوم رہے ہیں۔

تاہم، اب سنی دیول نے حالیہ انٹرویو کے دوران ویڈیو کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو اصل نہیں تھی بلکہ وہ شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو تھی لہٰذا آپ سب تسلی رکھیں، میں نے کوئی نشہ نہیں کیا ہوا تھا۔سنی دیول نے سوال کیا کہ اگر مجھے شراب نوشی کرنی ہی ہے تو کیا میں غیرمستحکم حالت میں سڑک پر آکر رکشے میں بیٹھ کر کروں گا؟۔اداکار نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں شراب نوشی نہیں کرتا اور نہ کوئی دوسرا نشہ کرتا ہوں، وہ صرف فلم کی شوٹنگ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں