سینیٹرمشاہدحسین سید 211

سنکیانگ میں زمینی حقائق مغرب کے من گھڑت الزامات کی نفی کرتے ہیں،سینیٹرمشاہدحسین سید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سینیٹرمشاہدحسین سیدنے کہاہے کہ چین کے سنکیانگ ویغورخوداختیارعلاقہ اورویغوربرادری کی آبادی میں اضافہ چندمغربی سیاستدانوں کی جانب سے عائدمن گھڑت الزامات کی نفی کرتاہے۔مشاہدحسین سیدنے بتایاکہ چین کاویغورنسلی گروپ خاص طورپرسنکیانگ میں مقیم ہے جہاں پرقازق اورکرغزجیسے دیگرنسلی گروہ بھی رہتے ہیں،ان کی اورخاص طورپر ویغور لوگوں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکے چیئرمین نے کہاکہ لوگ سنکیانگ میں امن کےساتھ اپنی زندگیاں گزاررہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ2دہائیوں کے دوران تقریبا20مرتبہ سنکیانگ کادورہ کیاہے اورمقامی لوگوں کےساتھ بات چیت کے ذریعے متحرک معاشرہ دیکھاہے۔انہوں نے کہاکہ میں کاشغر کی مساجد میں گیا،میں ارمچی کے بڑے بازارگیا،ہم نے موسیقی کے تقریبات دیکھیں۔ سنکیانگ میں رہنے والی ویغور،ہان چینی،قازق، کرغزاورازبک سمیت مختلف برادریوں کے ساتھ رقص کیا۔مشاہدحسین سیدنےکہاکہ سنکیانگ بہت تکثیری، متحرک، (اور)تیزی سے ترقی کرنے والاخطہ ہے جوکہ شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ کابنیادی مرکزہے۔

سینیٹرنے سنکیانگ میں حیران کن ترقی دیکھی کیونکہ خطے میں لوگوں کو مزیدبلندوبالاعمارتیں اوربہترگھرمل رہے ہیں اوروہ کئی سالوں سے ایک بہترطرززندگی اوربنیادی ڈھانچہ سے لطف اندوزہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان سب سے ظاہرہوتاہے کہ تعلیم اورروزگار کے مواقع تک نئی رسائی اورمفیدروزگارکے ساتھ ویغوربرادری سمیت سنکیانگ کے لوگوں کے طرززندگی میں بہترین اضافہ ہواہے،اس لئے میراخیال ہے کہ سنکیانگ میں لوگ باقی چین کی طرح وقت گزرنے کےساتھ ساتھ اپنی بہترزندگی کیلئے ایک نیا کل بنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں