سندھ ہائیکورٹ 104

سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے نظربند 40 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے نظربند 40 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔سندھ ہائی کورٹ سے تحریک انصاف کے 40 کارکنان کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے کہا کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں قابل سماعت نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ درخواست قابل سماعت کی بات بعد میں کریں، پہلے بتائیں گرفتار افراد کے خلاف کیا مواد ہے، سرکاری وکلا ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔عدالت نے ایم پی او کے تحت گرفتار 40 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 10 ہزار روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں