سندھ ہائیکورٹ 34

سندھ ہائیکورٹ نے فلمساز جمشید محمود عرف جامی کی ضمانت منظور اور سزا معطل کردی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے فلم پروڈیوسر، رائٹر و ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی کی سزا کے خلاف دائر کی گئی درخواست منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ میں جمشید محمود عرف جامی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے جمشید محمود عرف جامی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے جمشید محمود عرف جامی کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزا معطل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں