سندھ ہائیکورٹ 18

سندھ ہائیکورٹ ،سابق رکن قومی اسمبلی عطا اللہ خان کی درخواست ضمانت پرفریقین نوٹس جاری ، 24ستمبر کو جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عطا اللہ خان کی درخواست ضمانت پرفریقین نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 ستمبر کو جواب طلب کر لیاہے۔

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی عطا اللہ خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی نے عطا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ سابق رکن قومی اسمبلی عطا اللہ، رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی سمیت دیگر 18 تحریک انصاف کارکنان کو 25 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

باجوڑ آپریشن کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے علاقے بنارس میں احتجاج کیا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرکے 20 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے فریقین نوٹس کرتے ہوئے 24 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں