کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے چینی کمپنی سے دھوکا دہی کے کیس میں 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 3،3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
منگل کو سندھ ہائیکورٹ نے چینی کمپنی سے دھوکا دہی کے کیس میں 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 3 ملزمان جاوید محمود،سید ذیشان بلگرامی اور محمد خالد کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 3،3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ بینکنگ کورٹ نے دسمبر 2024 میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
درخواست گزار جاوید محمود و دیگر کا فراڈ سے لینا دینا نہیں ہے۔ ملزمان کیخلاف کوئی براہ راست شواہد نہیں ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے چینی کمپنی سے 11 کروڑ 39 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔ چینی کمپنی کی امپورٹرمس کورائن چن کی شکایت پر مقدمہ ہوا تھا۔
معاہدے کے تحت پاکستان کمپنی نے 1500 میٹرک ٹن کروم اورے ایکسپورٹ کرنا تھا۔ 11 فروری کو کراچی بندرگاہ سے چائنا بندرگارہ کنٹینر بھیجا گیا۔ کنٹینر میں کروم اورے کی جگہ مٹی پتھر بجری بھری ہوئی تھی۔