جوڈیشل الاؤنس 8

سندھ ہائیکورٹ ، احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میںعطا اللہ خان کی درخواست ضمانت پر یکم اکتوبرکو دلائل طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عطا اللہ خان کی درخواست ضمانت پر یکم اکتوبرکو دلائل طلب کرلیئے ہیں۔

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں بنارس کے علاقے میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سابق رکن اسمبلی عطا اللہ خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے علاقے بنارس میں امن مارچ نکالا گیا تھا۔ پولیس نے پرامن کارکنان پرلاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پرکارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں عطا اللہ، سعید آفریدی سمیت دیگر 18 کارکنان کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ پولیس پیپر کل ہی ملے ہیں دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے کیوں نہیں ملے تھے؟ عدالت نے یکم اکتوبر کو درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیئے۔ استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عطااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں