سندھ ہائیکورٹ 93

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے 19 جنوری تک فریقین سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق رپورٹس طلب کرلی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے 19 جنوری تک فریقین سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق رپورٹس طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو 2 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق نئی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل ادریس علوی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہری انور علی اورنگی ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہیں۔

ہازک علی تھانہ شاہراہ نور جہاں کے علاقے سے لاپتا ہیں۔ کئی روز گزر جانے کے بعد سراغ نہیں لگایا جاسکا، پولیس لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ،محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 19 جنوری تک فریقین سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق رپورٹس طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں