سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ کامرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی کو عمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا،

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کونوکریاں نہ دینے کےخلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا،جس میں عدالت نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی کوعمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا،تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت پولیس اہلکاروں کے بچوں کی درخواستوں پرغورکرے،

مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچے چیف سیکرٹری کودرخواستیں دیں، اگرمطلوبہ تعلیمی معیارہو تو فوری نوکریوں کے آفرلیٹرجاری کیے جائیں،سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سندھ حکومت نوکریاں نہ دے تودرخواست گزاردوبارہ عدالت سے رجوع کرے، نوکریوں کیلئے عنایت جبیں،فیضان خان،فیض اسلم خان نے درخواستیں دائر کیں۔