سندھ ہائیکورٹ 17

سندھ ہائی کورٹ :پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانے میں تشدد ،ایس ایس پی ایسٹ اور دیگرکو نوٹس جاری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ اظہر اور فہیم خان کو تھانے میں تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر ایس ایس ایسٹ اور دیگر 13 مارچ کے لیئے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر پولیس حراست میں تشدد کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکلا نے موقف دیا کہ راجہ اظہر اور فہیم خان کو تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جن پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ تشدد کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کاحکم دیا جائے۔ عدالت نے ایس ایس ایسٹ اور دیگر 13 مارچ کے لیئے نوٹس جاری کردیئے۔ راجہ اظہر اور فہیم خان کو عوامی کالونی تھانے میں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں