سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے گیس بندش کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے گیس بندش کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نان ایسکپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے،

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت گیس بندش کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے درخواست گزاروں کے گیس کنکشن منقطع کرنے سے روک رکھا ہے۔جمعہ کو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، اب آئندہ سماعت پر ایس ایس جی سی اور وفاقی حکومت کے وکلا دلائل دیں گے۔