جوڈیشل الاؤنس 39

سندھ ہائی کورٹ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس و دیگر فریقین سے 21 اپریل تک جواب طلب کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس و دیگر فریقین سے 21 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ لاپتا شہری صاحب زادہ خان 2024 میں لاپتا ہوا تھا۔

لاپتا شہری یکم جنوری کو گھر واپس آنے کے بعد دوبارہ لاپتا ہوگیا ہے۔ شہری کے دوبارہ لاپتا ہونے کا نیا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شہری کی بازیابی سے متعلق جے آئی ٹی کے قیام کے لئے درخواست دی ہے۔ سعود آباد سے لاپتا شہری بلال گھر واپس آگیا ہے۔ شہری کے گھر واپس آنے پر عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے دیگر کیسز میں لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس و دیگر فریقین سے 21 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں