سندھ ہائیکورٹ 29

سندھ ہائی کورٹ :بارودی مواد برآمد ہونے کا الزام میں ملزمان کی ضمانت میں 21جنوری تک توسیع

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے بارودی مواد برآمد ہونے کا الزام میں ملزمان کی ضمانت میں 21جنوری تک توسیع کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں بارودی مواد برآمد ہونے کا الزام میں ملزمان کی ضمامت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان غنی چانڈیو اور سرمد میرانی کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل کو ہدایت کردی۔

عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کو 21 جنوری تک دلائل کے لیئے مہلت دیدی۔ ماتحت عدالت نے ملزموں کی ضمانت مسترد کردی تھی۔ غنی امان اور سرمد میرانی پر بارودی مواد رکھنے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں