اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے چور حکمرانوں کی آخری منزل جیل ہوگی،سندھ کے اداروں کو پاکستان پیپلز پارٹی دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے، سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف تحریک کا دائرہ وسیع ہوتا جائے گا، زرداری مافیا کو اب سکون کا سانس نہیں لینے دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی سے پی ٹی آئی رہنما مخدوم زین قریشی اور پیپلز پارٹی (ورکرز)کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات اسلام آباد میں وفاقی وزیر علی زیدی کے چیمبر میں ہوئی جبکہ ملاقات میں رہنماں نے سندھ کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور رہنماں نے علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، زرداری مافیا کو اب سکون کا سانس نہیں لینے دیں گے، سندھ کے اداروں کو پاکستان پیپلز پارٹی دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے، سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف تحریک کا دائرہ وسیع ہوتا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے چور حکمرانوں کی آخری منزل جیل ہوگی۔