عالمی بینک

سندھ واٹرسیکٹرامپرومنٹ پراجیکٹ علاقہ میں زرعی ترقی کے حوالہ سے گیم چینجرثابت ہوگا، عالمی بینک

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) عالمی بینک نے کہاہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے سندھ واٹرسیکٹرامپرومنٹ پراجیکٹ

علاقہ میں زرعی ترقی کے حوالہ سے گیم چینجرثابت ہوگا۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے

ٹویٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پراجیکٹ مٹھی اوراس جیسے درجنوں دیگردیہات میں زرعی

شعبہ کی ترقی میں ایک گیم چینجرثابت ہوگا۔ اس پراجیکٹ کے ذریعہ کینال ایریگیشن سسٹم میں بہتری لائی جارہی ہے۔انہوں

نے کہاکہ پراجیکٹ کے تحت 7 مرکزی کینالز، 28 برانچ کینال اور173 ترسیلی کینالز کوبہترکیا جارہاہے جس سے ان علاقوں میں

آبپاشی کے نظام میں بہتری لائی جائیگی اوراس سے مجموعی طورپر2 لاکھ ہیکٹراراضی کوفائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ

سے تمام کسانوں اورکاشت کاروں کو منصفانہ طریقے سے آبپاشی کیلئے پانی دستیاب ہوگا۔