حلیم عادل شیخ

سندھ میں ہر کام سفارش اور کرپشن پر ہوتا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہر کام سفارش اور کرپشن پر ہوتا ہے، آج پاکستان کے شناختی کارڈ کو عزت دی گئی ہے، شناختی کارڈ ہر فرد کا صحت کارڈ بھی ہے، انہوں نے کہا کہ آج قرضے لینے کے لیے سفارش کی ضرورت نہیں، ایک طرف وزیراعظم عمران خان دوسری طرف کنوارہ نوجوان لیڈر ہے، نوجوانوں کو اربوں کے قرضے دیے جارہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نوجوان پروگرام کا یہ بہت بڑا پروگرام لانچ کیا جاچکا ہے، سندھ کے نوجوان اس سے فائدہ حاصل کریں، سندھ کے نوجوان کاروبار شروع کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کے 60 ارب سندھ کو ملے، سندھ ہیلتھ کارڈ سے محروم ہے، تھرپارکر میں ہم نے ہیلتھ کارڈ دیا ہے اب سندھ حکومت کو اس میں اپنا شیئر ڈالنا ہے۔