اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) سپریم کورٹ نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور نیپرا سے رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے پیش کی گئی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ان رپورٹس میں کچھ بھی نہیں، کراچی میں بجلی کا مسئلہ جوں کا توں ہے، وفاقی حکومت نہ صوبائی حکومت کچھ کر رہی، کے الیکٹرک کا شہریوں کو رتی کا بھی فائدہ نہیں، یہ لوگوں کو ہائی جیک کر کے ماسٹر بن گئے،
حکومت میں صلاحیت ہی نہیں سارا ملک پریشان ہے، ادارے حکومتی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور نیپرا سے رپورٹ طلب کرلی۔