حلیم عادل شیخ 237

سندھ حکومت کا اصل مکروح چہرہ سامنے آگیا ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جس طرح بلی تھیلی سے باہر آتی ہے آج لگتا ہے سارے جانور باہر آچکے ہیں۔

سندھ حکومت کا اصل مکروح چہرہ سامنے آگیا ہے۔مراد علی شاہ نے بلاول زرداری کے کہنے پر ملیر پی ٹی آئی کے لوگوں کے فارم ہائوس مسمار کرنے کا آپریشن شروع کیا ہے۔ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں خرم شیر زمان ،فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کے ہمراہ پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے رشتہ داروں کی قانونی زمینوں پر چھٹی کے دن بھی کارروائی کی گئی ہے۔میراچاریکڑ پولٹری فارم تھا جس پر بینک سے قرضہ لیا گیا بعد جو ادا کر دیا گیا تھا ننانوے سال کے لئے اپلائی کیا گیا یہ زرداری یاڈبل شاہ کی طرح سرکاری زمین تھی۔ عدالت کے اسٹے آرڈر کی موجودگی میں بدمعاشی کی گئی ہے۔ناصرشاہ کہہ رہا ہے ایس بی سی اے کارروائی کررہی ہے۔

ہفتے والے دن کارروائی کی گئی تاکہ اتوار کو عدالت نہ جایا جاسکے۔میراجذبہ اورجنون جاری رہے گا۔پانچ سودس مختلف منصوبے ان کے ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔اگردونمبرچالان کی بات کرتے ہیں توناصرشاہ سے رابطہ کریں پرانی تاریخ میں بنوادیتے ہیں وہ ان کاموں کے ماہر ہیں۔ میرے کزن طارق قریشی اور میرے بھائی عظیم عادل شیخ کی زمینوں کی ایک ایک انچ کے کاغذ موجود ہیں۔ ڈھائی ئی سال سے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے پورا علاقہ سیل کیا ہوا ہے ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے پوری سندھ کی زمینیں کوڑیوں کی زمینیں فروخت کر دی ہیں؛ ہماری یہ زمینیں دو ہزار دو سے ہمارے پاس ہیں اچانک انکو کارروائی کیوں یاد آئی ہے ایس بی سی اے سے یہ لوگ پلتے ہیں کرپشن کرتے ہیں۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ سندھ میں سرکاری زمینوں پر قبضوں پر جدیشل کمیشن بنایا جائے شروعات ہم سے کی جائے۔انہوں ے نے ایم ڈی اے کے سیکٹر کے سیکٹر پر قبضے کروائے گئے ہیں۔ناصر شاہ، اور مراد علی شاہ نے سندھ میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی ہیجامشورو، ملیر، ٹھٹھہ میں پانچ ہزار ایکڑ زمینوں پر قبضے کروائے گئے ہیں۔

سندھ کی کرپشن کے خلاف جنگ مزید تیز ہوگی۔پیپلزپارٹی کے مقامی لوگوں کے ساتھ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،ناصر شاہ بلاول زرداری کے کہنے پر فارم ہائوس پر لوٹ مار کی گئی ہے۔انہوں نے میرے آواز بند کرانے کے لئے غریب کاروباری لوگوں میرے رشتہ داروں کو نشانہ بنایا ہے۔میں سچ بولتا رہوں میری آواز بند نہیں ہوگی۔ سلیم باجاری، اعجاز شاہ، آفاق حیدر،بچل راہوپوٹو، پنشن کے پئسے تک مراد علی شاہ کے فرنٹ کھا گئے، شگر مل، روشن پاکستان اومنی گروپ سے لیکر ہر جگہ مراد علی شاہ نے کرپشن کی ہے۔

آج انہوں نے اچھی بسم اللہ کی ہے ہم ان کے بے نقاب کرتے رہیں گے۔فروس شمیم نقوی نے بات کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کی آج کی کارروائی کو بلیک ڈے کہتے ہیں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ معاملے پر سو موٹ ایکشن لیں اسٹے آرڈر کے باوجود کیوں کارروائی کی گئی حلیم عادل شیخ نے سارے ثبوت اور اسٹے آرڈر دیئے ہیں۔سندھ حکومت نااہل ہے بنا کسی نوٹس یہ کارروائی کی گئی۔اگرتعمیرات غیر قانونی تھی کیوں بننے کیوں دی گئی۔اور پہلے نوٹس دیا جاتا لیکن یہ نہیں کیا گیا۔اس وقت فارم ہائوسز پ پ کے لوگ وہاں لوٹ مار ہورہی ہے۔فارم ہائوسز پر قیمیتی سامان چوری کئے جارہے ہیں۔ہم ان کرپٹ چوروں کو بے نقاب کریں گے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایکشن لے کر ثابت کیا ہے کہ سیاسی جماعت کے کہنے پر کام کرتی ہے۔ہم آج بھی یہ کہتے ہیں اگر کسی پر ثابت ہوتا تو ہ ساتھ نہیں دیں گے کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہیے۔اگر آپ لوگ حلیم عادل شیخ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ جس کی ہم سخت مزمت کرتے ہیں۔ہم حق ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ یہ جنگ پ پ والوں نے شروع کی ہے ہم ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے آج کے اس ایکشن سے عوام گمراہ نہیں ہوگی پی ایس اٹھاسی پر یہ فارم ہائوس جہاں الیکشن ہونے جارہا ہے ڈرنے کے خوف سے ایسی کارروائیاں کر کے عوام کو زد کوب کرنے کے سازش کی جارہی ہے۔

ملک ریاض کو گیارہ ہزار ایکڑ زمیں کوڑیوں کے نام پر دی گئی۔سپریم کورٹ نے جس پر اپنا فیصلہ دیا وہ زمین پچاس روپے گز دی گئی۔ملک ریاض کا پارٹنر آصف علی زرداری ہے۔ بلاول ہائوس کے ارد گرد لوگوں کے گھروں پر قبضے کئے گئے۔ سپریم کورٹ تمام معاملات پر ایکشن لیں۔ یہ ظلم بڑھتا جارہا ہے ان کے بے نقاب کرنا اب ہم پر فرض ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت غیر قانونی طور تعمیر بلاول ہاؤس کے خلاف بھی کارروائی کرے، سندھ کے غلام ادارے اپنی حدود میں رہیں، سیہون میں سپریم کورٹ ہائی کورٹ احکامات کو روندتے ہوئے جنگلات پر قبضہ موجود ہے،

سیہون میں بھڈاپور، راجڑی، آمری، کنداہ، شاہ گڑھ، خیرودیرو کے جنگلات پر وزیراعلیٰ کے دوستوں کے قبضے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ سندھ میں سب سے بڑے لینڈ گریبر ہیں،سندھ کی زمینوں کو کوڑیوں کے بہاؤ بلڈرز کو بیچا گیا۔ملیر کی زمینوں اور جنگلات پر پیپلزپارٹی رہنماؤں کا قبضہ ہے۔سندھ حکومت نے شروعات کی ہے اختتام کا بھی انتظار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں