کراچی ( رپورٹنگ آن لائن )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 3سال سے میرے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے،میراضمیرصاف اورزمین بھی کلیئرہے،اینٹی کرپشن میں سندھ حکومت کے ہی لوگ ہیں،اینٹی کرپشن خوداپنی کرپشن روک نہیں سکتی،میں عوامی نمائندہ اورعوام کوجوابدہ ہوں،4ایکڑزمین 1991میں خریدی،زمین کے تمام دستاویزات موجودہیں۔
اتوارکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت 3 سال سے میرے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے ،طارق قریشی میرے کزن اورماموں زادبھائی ہیں،عظیم عادل شیخ میرے بڑے بھائی ہیں،یہ لوگ کسی کے فرنٹ مین یاقلفی والانہیں،میراضمیرصاف اورزمین بھی کلیئرہے،اینٹی کرپشن میں سندھ حکومت کے ہی لوگ ہیں،اینٹی کرپشن خوداپنی کرپشن روک نہیں سکتی،میں عوامی نمائندہ اورعوام کوجوابدہ ہوں،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 4ایکڑزمین 1991میں خریدی،زمین کے تمام دستاویزات موجودہیں۔









