کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سند ھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درج مقدمے کی کارروائی بھی معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق درخواست گی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل لیاقت علی خان گبول نے موقف دیا کہ شان علی اور کلثوم نے 22 جنوری 2026 کو پسند کی شادی کی ہے۔ جس پر لڑکی کی والدہ نے ابراہیم حیدری تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
کلثوم کے اہلخانہ کی جانب سے جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ عدالت سے استدعا کہ شان اور کلثوم کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے شان علی اور کلثوم کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے جوڑے کیخلاف درج مقدمے کی کارروائی بھی معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسکیوٹر جنرل سندھ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 25 فروری تک جواب طلب کرلیا۔









