واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لارا سمندری طوفان سے متاثرہ پورٹا ریکو کے لئے ایمرجنسی امداد کی
رقم کی منظوری دے دی ہے۔اس بارے میں وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ٹرمپ نے پورٹا ریکو کو ہنگامی
امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور 21 اگست کو آنے والے سمندری طوفان لارا کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی تلافی کے لئے
مقامی طور پر کوششیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔بیان کے مطابق تمام پورٹا ریکو میونسپلٹی کے علاقوں میں تباہی سے نمٹنے کے
اقدامات کیے جائیں گے اور فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے اہلکار اور حکام اس کام میں کوآرڈنیشن کریں گے۔









