امتحانات 175

سمسٹر ٹرمینل امتحانات برائے پوسٹ گریجوایٹ 4جولائی سے شروع ہوں گے

بہاولنگر(رپورٹنگ آن لائن)سمسٹر ٹرمینل امتحانات برائے پوسٹ گریجوایٹ 4جولائی سے شروع ہوں گے۔ ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولنگر کے ریجنل ڈائریکٹر احمر ذوالفقار نے کہا ہے کہ پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے امتحانات 4جولائی سے شروع ہوں رہے ہیں طلبا طالبات اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ 23جون کو شائع کر دی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے دفتر کے نمبر 063ـ9330012 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں