کامران ٹیسوری 17

سماجی انصاف ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے،گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے اور حکومت کمزور و پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، صحت، ہنرمندی اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ہی حقیقی سماجی انصاف کو ممکن بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر انیشیٹو کے تحت اے آئی اور آئی ٹی کورسز نوجوانوں کو بااختیار بنا رہے ہیں، جو مستقبل میں ملک کی ترقی کے ضامن ہوں گے۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان کا وژن اقوام متحدہ کے منصفانہ، جامع اور پُرامن معاشروں کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں