محسن نقوی 34

سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان کیلئے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے،محسن نقوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی جب بیرون ملک نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ملک کا نام روشن ہوتا ہے ،سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان کے لئے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے جس پر وہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سلطان گولڈن نے سبز ہلالی پرچم ایک بار پھر بلند کیا،وہ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل کا کرداراد کررہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے ساتھ ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں