سلامتی کونسل 153

سلامتی کونسل کی امارات پر حوثیوں کے وحشیانہ دہشت گرد حملوں کی مذمت

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ابوظبی پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کونسل کے ممبران نے ابوظبی اور سعودی عرب میں مختلف جگہوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔ سلامتی کونسل کے ممبران نے زور دیا کہ دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں، ان کو منظم کرنے والوں اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یو اے ای کی نمائندہ لانا نوصیبہ نے کہا کہ حوثیوں کی سرکوبی کے لیے عالمی سطح پر زیادہ ایکشن کی ضرورت ہے، خاص طور پر غور کرنا چاہیے کہ ان کی کارروائیاں صرف امارات کیلیے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے ہر رکن ملک کیلیے خطرہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اپنے شہریوں اور اسے اپنا گھر بنانے والے دنیا کے لاکھوں شہریوں کے لیے فکرمند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں