وفاقی وزیر اطلاعات 157

سقوط ڈھاکہ کے نتیجے میں جس انسانی المیے نے جنم لیا اس پر بہت کم کام ہوا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 1971 کے سانحہ کے پس منظر میں بننے والی فضاءعلی کی فلم کھیل کھیل کا پریمیر دیکھا، سقوط ڈھاکہ کے نتیجے میں جس انسانی المیے نے جنم لیا اس پر بہت کم کام ہوا ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ساری ٹیم انتہاءی مبارک کی مستحق ہے کہ انھوں نے انتہاءمشکل موضوع کو بہت سنبھال کے چلایا، یہ فلم ضرور دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں