سعودی ولی عہد 112

سعودی ولی عہد کا غیر منافع بخش ریاض فائونڈیشن کی انتظامی باڈی کی تشکیل کا اعلان

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے “ریاض نان پرافٹ ایبل فانڈیشن” کے اعلان کے بعد اس کی انتظامی باڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔فائونڈیشن اپنی تمام شکلوں میں ادارہ جاتی اور سماجی کام کی حمایت اور ترقی کے لیے کام کرے گی۔

اس کے علاوہ یہ تحقیق، مطالعہ اور سماجی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ غیر منافع بخش شعبے کے پروگراموں کی ترقی میں کمیونٹی کے تعاون کو فروغ دے گی۔سماجی کام کی ثقافت اور اس کی اقدار کوتقویت دینے کے لیے یہ غیر منافع بخش شعبے میں اختراعات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فانڈیشن معاشرے کے تمام طبقات کو بااختیار بنانے، سماجی ہم آہنگی میں اضافے، ریاض کمیونٹی کے تشخص کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس کے علاوہ فانڈیشن ترقی کے لیے سرکاری اداروں اور غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

فائونڈیشن کا مقصد علاقائی اور عالمی سطح پر فنانسنگ، ڈیزائننگ اور اختراعی سماجی پروگراموں کو شروع کرنے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، فنون اور ثقافت کی حمایت، پائیدار ماحول کو فروغ دینے اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں تعاون کرنے کے شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کرے گی۔ریاض شہر کے لیے رائل کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا فیصلہ جاری کیا جس کی سربراہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شاہی کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہوں گے۔ریاض شہر کے لیے رائل کمیشن کے سی ای او انجینیر ابراہیم السلطان کو کونسل کا نائب صدراور سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ اس کیعلاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان میں وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، وزیر خزانہ محمد الجدعان، انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر انجینیر احمد الراجحی، وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب، وزیر صحت فہد الجلاجیل، وزیر تعلیم یوسف البنیان اور کابینہ سیکرٹریٹ کے مشیر فہد الرشید شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں