سعودی ولی عہد 55

سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا

ریاض(رپورٹنگ آن لائن )سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دار الحکومت ریاض میں شاہ سلمان فضائی اڈے کے وسطی سیکٹر کے مراکز کا افتتاح کیا۔

یہ افتتاح سعودی روئل ایئرفورس کی جنگی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے جاری تزویراتی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔شاہ سلمان سلمان بن عبدالعزیز فضائی اڈا 115 عمارتوں پر مشتمل ہے جن کا مجموعی رقبہ 1 لاکھ 26 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔

ان میں مرکزی اور متوازی رن ویز، طیاروں کی پارکنگ کے لیے وسیع سائے، ہیلی کاپٹر لینڈنگ زون، طیاروں کے ہینگر، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فنی، انتظامی، رہائشی اور حفاظتی سہولتیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں