ٹیلی فون

سعودی ولی عہد اور یونانی وزیراعظم کا اسرائیل، ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال

ریاض( رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیرخارجہ و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسو تاکس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال اور ایران کے خلاف اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ ٹیلی فونک رابطہ اس وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے ایکدوسرے پر جاری حملوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر تنازع کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب عالمی رہنما تمام فریقوں پر کشیدگی میں کمی لانے کیلیے زور دے رہے ہیں۔