ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انھیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور ماکروں کی بات چیت میں عالمی منظرنامے کی تازہ صورت حال اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔









