شہزادہ 26

سعودی وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی ملاقات

ریاض(رپورٹنگ آن لائن )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ تیزی سے بڑھتے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینا ناگزیر ہے۔

گفتگو میں انسانی بحرانوں اور علاقائی تنازعات کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے کردار کو مزید مثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ یہ ادارہ ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے، انسانی انصاف پر مبنی مسائل کی حمایت کرے اور دنیا کی اقوام کو ایسی مدد فراہم کرے جو امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں