ملاقات 39

سعودی وزیر دفاع سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے لبنانی آرمی چیف العماد جوزف عون نے ملاقات کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر دفاع سے ملاقات میں لبنانی آرمی چیف نے دونوں ممالک کے مابین عسکری اور دفاعی معاملات کے علاوہ لبنان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ کے مشیر برائے لبنانی امور شہزادہ یزید بن محمد بن فہد الفرحان اور وزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر جنرل ھشام بن عبدالعزیز بن سیف جبکہ دوسری جانب سے لبنانی آرمی چیف کے آفس ڈائریکٹر بریگیڈیئرعماد خریش بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں