شہزادہ عبدالعزیز 12

سعودی وزیر داخلہ کی شامی صدر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

ریاض (رپورٹنگ آن لائن )سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ریاستی سلامتی کے اعلی ادارے کے سربراہ عبدالعزیز بن محمد الھویرینی، انٹیلی جنس چیف خالد بن علی بن عبداللہ الحمیدان، قانونی امور اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سلیمان العیسی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں